بیجنگ : چین میں آج پیش آئے تین علحدہ علحدہ حادثات میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور دیگر 12 زخزی ہوگئے جبکہ ایک بس حادثہ میں 33 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ اس بس میں 40 افراد سوار تھے اور زیانگ ہانگ شہر میں 30 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 25 مسافرین برسرموقع ہلاک ہوگئے اور دیگر 8 افراد ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ
حادثہ کے مقام پر دلخراش منظر تھا۔ جہاں پر نعشیں بکھری ہوئی تھیں جبکہ دوسرا واقعہ جنوب مغربی یونن صوبہ میں ایک تیز رفتار ٹرک ہجوم میں گھس گیا۔ اس حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے۔ مہلوک اور زخمی افراد یہاں ایک میلہ (نمائش) میں شریک تھے۔ یونین صوبہ سے متصل سیچوں میں پیش آئے تیسرے واقعہ میں دو بسیں ٹکرا گئیں جس میں 6 قبائیلی ہلاک ہوگئے۔ کمیونسٹ ملک چین میں سڑک حادثات عام ہیں، جہاں پر ٹریفک قواعد کی پابندی نہیں کی جاتی۔